اداکارہ میرا کے بعد عمر اکمل کی انگریزی کے چرچے

ٹیسٹ کرکٹر میڈیا سے گفتگو میں وکلاء کو وکیلز کہتے رہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 29 جولائی 2020 14:12

اداکارہ میرا کے بعد عمر اکمل کی انگریزی کے چرچے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جولائی 2020ء ) کرکٹر عمر اکمل بھی میرا کی طرح غلط انگلش بولنے لگے، عمر اکمل میڈیا سے گفتگو میں غلط انگلش بولنے لگے، عمر اکمل وکلا کو وکیلز کہتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ فکسنگ سکینڈل عمر اکمل کیس پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، ایڈجیوڈیکٹر جسٹس (ر) فقیر محمد نے عمر اکمل کیس کا فیصلہ سنایا، عمر اکمل کی سزا ڈیڑھ سال کم کر دی گئی۔

عمر اکمل میڈیا سے گفتگو میں غلط انگلش بولنے لگے، عمر اکمل وکلا کو وکیلز کہتے رہے۔ فیصلے کے بعد 30 سالہ عمر اکمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں اس کے بعد گلابی انگریزی بولتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ میں اپنے وکیلز کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرا کیس لیا اور میری سزا کم کرائی۔

(جاری ہے)

عمر اکمل کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی پابندی سے مطمئن نہیں ہوں، اپیل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وکلا اور فیملی کی مشاورت سے کروں گا کہ مزید سزا کیسے کم کرائی جاسکی ہے، ایسے ہی کیسز میں دیگر کرکٹرز کو بہت کم سزائیں دی گئیں۔ یاد رہے کہ کرکٹ فکسنگ سکینڈل عمر اکمل کیس پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، عمر اکمل کیس کا فیصلہ ایڈجیوڈیکٹر جسٹس (ر) فقیر محمد نے سنایا، میچ فکسنگ کیس میں سزا کے خلاف عمر اکمل کی اپیل منظور کرلی گئی اور عمر اکمل کی سزا ڈیڑھ سال کم کر دی گئی ہے۔

ایڈجیوڈیکٹرجسٹس (ر) فقیرمحمد کھوکھر نے بیٹسمین کی سزا میں ڈیڑھ سال کی کمی کردی ہے، فیصلے کے بعد عمر اکمل کے کرکٹ کھیلنے پر ڈیڑھ سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ عمر اکمل کے وکیل طیب رضوی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایڈجیوڈیکٹر کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری اپیل کو تسلیم کیا، ہمارا موقف تھا کہ سزا زیادہ دی گئی، ہمارے خیال میں اس کیس میں زیادہ پابندی لگائی گئی، کسی اور فورم پر جانے کے حوالے میں فیصلہ بعد میں کریں گے۔
وقت اشاعت : 29/07/2020 - 14:12:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :