بین الاقوامی ٹینس سرکٹ 20 اگست سے بحال ہونے کا امکان

سنسناٹی اوپن کی انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کے لیے ابتدائی انٹری لسٹ جاری کردی ، مینز ایونٹ میں راجر فیڈرر شریک نہیں ہوں گے

جمعرات 30 جولائی 2020 14:49

بین الاقوامی ٹینس سرکٹ 20 اگست سے بحال ہونے کا امکان
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2020ء) کورونا وائرس کی وجہ سے معطل انٹرنیشنل ٹینس سرکٹ 20 اگست سے بحال ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔سنسناٹی اوپن کی انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کے لیے ابتدائی انٹری لسٹ جاری کردی ہے، مینز ایونٹ میں راجر فیڈرر شریک نہیں ہوں گے۔سنسانٹی اوپن 20 اگست سے کھیلا جائے گا، یو ایس اوپن سے قبل یہ ایونٹ کورونا وائرس وبا سے معمولات معطل ہونے کے بعد پہلا اے ٹی پی ایونٹ ہوگا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی ابتدائی انٹری لسٹ جاری کردی جس میں ٹاپ ٹین میں شامل عالمی نمبر چار راجر فیڈرر اور عالمی نمبر 9 گائیل مونفلز شریک نہیں ہوں گے۔عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ، عالمی نمبر 2 رافیل نڈال اور عالمی نمبر تین ڈومینک تھیم نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔خواتین مقابلوں میں عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی، عالمی نمبر 2 سیمونا ہیلپ اور عالمی نمبر 5 ایلینا سویٹولینا سنسناٹی اوپن میں شریک نہیں ہوں گی۔جمہوریہ چیک کی عالمی نمبر 3 کیرولینا پلیسکووا، عالمی نمبر 4 سوفیا کینن نے ایونٹ میں انٹری کروادی ہے۔پاکستان کے اعصام الحق نے بھی سنساٹی اوپن میں ڈبلز مقابلو ں میں انٹری بھیجی ہے تاہم ڈبلز مقابلوں کی انٹری لسٹ اگلے ہفتے جاری کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 30/07/2020 - 14:49:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :