انگلش ڈومیسٹک سیزن 2020ئ پروٹیز ستیان وین زائل سسیکس کی نمائندگی سے محروم

جمعہ 31 جولائی 2020 11:36

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) جنوبی افریقہ کے بلے باز ستیان وین زائل رواں انگلش ڈومیسٹک سیزن میں سسیکس کی نمائندگی سے محروم ہوگئے ہیں۔ ستیان وین زائل کو کووڈ 19 کی وجہ سے عائد عالمی پابندیوں نے انگلش ڈومیسٹک سیزن 2020ء میں سسیکس کی نمائندگی سے محروم کر دیا ہے۔ ستیان وین زائل تین سال قبل سسیکس کلب میں شامل ہوئے تھے۔

ستیان وین زائل نے 2019ء کے سیزن میں دو سنچریاں سکور کیں تھی اور کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سسیکس ٹیم کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی قرار پائے تھے۔

(جاری ہے)

کلب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان محدود پروازوں کے باعث ملک کا ویزا سسٹم بہت متاثر ہوا ہے اور انگلینڈ آمد کے وقت ممکنہ طور پر سنگین پابندیوں کی پاسداری ضروری ہے۔ اس وجہ سے ستیان وین زائل رواں موسم گرما میں کیپ ٹاؤن میں ہی رہیں گے۔ ستیان وین زائل کے ساتھی پروٹیز جنوبی فاسٹ بائولر ڈیوڈ وائس رواں سال انگلینڈ کے عارضی طور پر ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں شرکت کی وجہ سے باب ولیس ٹرافی سے محروم رہیں گے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔
وقت اشاعت : 31/07/2020 - 11:36:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :