ظفر حسین ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہوگئے

جمعہ جولائی 11:52

ظفر حسین ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہوگئے
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2020ء) ظفر حسین ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن (ٹوبہ ٹیک سنگھ) کی نارملائزیشن کمیٹی کیمتفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں، گذشتہ روز ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائزیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تین ارکان پر مشتمل کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی جن میں محمد اکمل محمود، محمد یونس اور ظفر حسین شامل تھے، اجلاس میں تمام ممبران نے ظفر حسین کو ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائزیشن کمیٹی کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا جبکہ سیکرٹری کی تقری عید الاضحی کے بعد کی جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 31/07/2020 - 11:52:41

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments