پی سی بی بورڈ آف گورنرز جلاس میں دوہری شہریت کا معاملہ زیر غور نہیں آیا

غیر رسمی اجلاس تھا ،دوہری شہریت اور وسیم خان کے استعفے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، ترجمان پی سی بی

جمعہ 31 جولائی 2020 11:52

پی سی بی بورڈ آف گورنرز جلاس میں دوہری شہریت کا معاملہ زیر غور نہیں آیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کے ویڈیو لنک پر گزشتہ روز ہونے والے میں دوہری شہریت اورچیف ایگزیکٹو وسیم خان کے استعفے پر غور نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق بورڈ میں تمام تقرریاں اور کام آئین کے مطابق ہیں، اجلاس میں سی ای او سیم خان نے پاکستانی ٹیم کی تیاریوں پر بریفنگ دی ۔پی سی بی ترجمان کے مطابق یہ ایک غیر رسمی اجلاس تھا جس میں دوہری شہریت اور وسیم خان کے استعفیٰ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ ترجمان کے مطابق وسیم خان کی دوہری شہریت پی سی بی آئین سے متصادم نہیں ہے اور احسان مانی پاکستان میں ٹیکس فائلر ہیں، بورڈ میں کام قانون اور آئین کے مطابق ہورہا ہے۔
وقت اشاعت : 31/07/2020 - 11:52:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :