زیرو ٹولرینس پالیسی صرف میرے لیے ہے دوسروں کیلیے نہیں:دانش کنیریا

کیا یہ پالیسی صرف نسل، رنگ اور پس منظر کی وجہ سے ہوتی ہے، میں ہندو ہوں اور مجھے اپنے پس منظراور دھرم پر فخر ہے:سابق سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ جولائی 12:24

زیرو ٹولرینس پالیسی صرف میرے لیے ہے دوسروں کیلیے نہیں:دانش کنیریا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31جولائی 2020ء ) انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں میچ فکسنگ کی وجہ سے تاحیات پابندی کا شکار ہونے والے دانش کنیریا نے ایک بار پھر پی سی بی پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کردیا۔

(جاری ہے)

39 سالہ دانش کنیریا نے عمر اکمل کی سزا میں 18 ماہ کی کمی کے حوالے سے ٹویٹ کیا کہ ’’زیرو ٹولرینس پالیسی صرف دانش کنیریا کے لیے ہے دوسروں کیلیے نہیں، کوئی مجھے اس بات کا جواب دے گا کہ مجھ پر ہی کیوں تاحیات پابندی عائد کی گئی، دوسروں کے ساتھ ایسا کیوں نہیں کیا گیا، کیا یہ پالیسی صرف نسل، رنگ اور پس منظر کی وجہ سے ہوتی ہے، میں ایک ہندو ہوں اور مجھے اپنے پس منظراور دھرم پر فخر ہے‘‘۔

یاد رہے کہ کنیریا پر تاحیات پابندی انگلش بورڈ نے عائد کی تھی۔ پی سی بی رواں ماہ کے شروع میں بھی کنیریا کو مشورہ دے چکا کہ وہ پابندی میں کمی کیلیے انگلش بورڈ سے رجوع کرے۔                                                                                                                                                        

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 31/07/2020 - 12:24:20

Your Thoughts and Comments