ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی واپسی، مطالبات بڑھنے لگے

فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، محکمہ جاتی ٹیموں کیلئے گریڈ ٹو طرز کا ٹورنامنٹ متعارف کرایا جائے:رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کا چیئرمین پی سی بی کو خط۔

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ جولائی 14:54

ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی واپسی، مطالبات بڑھنے لگے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31جولائی 2020ء ) ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی واپسی کیلیے مطالبات بڑھنے لگے جب کہ رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو خط لکھ دیا۔ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو خط میں لکھا کہ گذشتہ کئی دہائیوں میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نے ایک نرسری کا کردار ادا کیا، سرگرمیوں کا پی سی بی پر مالی بوجھ بھی نہیں پڑا، ایک طرف حکومت پہلے ہی معاشی بحران کا شکار اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھی ملازمتیں دینے کے قابل نہیں، ان حالات میں آپ کے فیصلے نے پاکستان کرکٹ کا مستقبل سمجھے جانے والے ایک ہزار کے قریب نوجوان بے روزگار کر دیے، کھیل کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا، مالی مسائل کی وجہ سے کرکٹرز اپنے کھیل پر توجہ مرکوز نہیں رکھ پائیں گے، میری تجویز ہے کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کر دی جائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ محکمہ جاتی ٹیموں کے لیے گریڈ ٹو طرز کا ٹورنامنٹ متعارف کرایا جائے، اس سے کرکٹرز کی ملازمتیں بچ جائیں گی اور وہ اپنی پوری توجہ کھیل پر مرکوز رکھیں گے، پی سی بی اور پاکستان کرکٹ کا بھی بھلا ہو گا۔ اقبال محمد علی نے موقف اختیار کیاکہ گریڈ ٹو طرز کے ڈیپارٹمنٹل مقابلے کرانے سے نئے اسٹرکچر کے تحت بنائی جانے والی 6 ایسوسی ایشنز کے لیے بھی کوئی مسائل نہیں ہوں گے، امید ہے کہ پی سی بی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے محکمہ جاتی کرکٹ بحال کرے گا۔                                                                                                                

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 31/07/2020 - 14:54:14

Your Thoughts and Comments