میجر لیگ سوکر یو ایس اے، نیویارک سٹی اور پورٹ لینڈ ٹمبرز دوسرے کوارٹر فائنل میں کل پنجہ آزما ہونگی

جمعہ 31 جولائی 2020 16:33

میجر لیگ سوکر یو ایس اے، نیویارک سٹی اور پورٹ لینڈ ٹمبرز دوسرے کوارٹر فائنل میں کل پنجہ آزما ہونگی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) نیویارک سٹی اور پورٹ لینڈ ٹمبرز فٹ بال کلب کی ٹیموں کے درمیان میجر لیگ سوکر یو ایس اے کے 25 ویں ایڈیشن کا دوسرا کوارٹر فائنل میچ (آج) ہفتہ کو امریکی شہر کنساس میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میجر لیگ سوکر یو ایس اے کا 25 ویں ایڈیشن امریکہ اور کینیڈا میں جاری ہے ۔ لیگ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہے اور لیگ کا دوسرا کوارٹر فائنل میچ کل ہفتہ کو میزبان ٹیم نیویارک سٹی اور پورٹ لینڈ ٹمبرز کے درمیان امریکہ کے شہر کنساس میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ لیگ کا پہلا سیمی فائنل میچ 5 اگست اور دوسرا سیمی فائنل میچ 6 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ لیگ کا فائنل میچ 11 اگست کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 31/07/2020 - 16:33:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :