قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم (کل) وطن واپس پہنچیں گے

جمعہ 31 جولائی 2020 22:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم والد کی وفات کے باعث (کل) ہفتہ کو وطن واپس پہنچیں گے۔ ان کے والد محمد اسلم گذشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔

(جاری ہے)

ڈربی میں موجود قومی سکواڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے شاہد اسلم کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ الله تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
وقت اشاعت : 31/07/2020 - 22:32:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :