پی ایس ایل 5 کی چیمپئن ٹیم کا فیصلہ مارچ میں ہی کر دینا چاہیے تھا: شاہد آفریدی

ایونٹ ختم کرنے کا اعلان کرکے لیگ مرحلے میں سرفہرست ٹیم کو ٹرافی دینا مناسب ہوتا: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 3 اگست 2020 12:18

پی ایس ایل 5 کی چیمپئن ٹیم کا فیصلہ مارچ میں ہی کر دینا چاہیے تھا: شاہد آفریدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اگست 2020ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 5 کی چیمپئن ٹیم کا فیصلہ مارچ میں ہی کر دینا چاہیے تھا،ایونٹ ختم کرنے کا اعلان کرکے لیگ مرحلے میں سرفہرست ٹیم کو ٹرافی دینا مناسب ہوتا لیکن پی سی بی کا خیال تھا کہ شاید حالات بہتر ہو جائیں گے تاہم افسوس کہ ایسا نہیں ہوا ۔ یاد رہے کہ مارچ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل کے پلے آف میچز ملتوی کردیے گئے تھے جن کے انعقاد کا امکان بھی نظر نہیں آتا۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کو کامیاب تجربہ قرار دے دیا،انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل 5 میں فرنچائز نے اچھی کوچنگ اور بہتر پلاننگ کی بدولت لیگ مرحلے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی، اینڈی فلاور، مشتاق احمد اور اظہر محمود نے ٹیم کو بھرپور سپورٹ فراہم کی، شان مسعود بطور کپتان گروم ہوئے، غیر ملکی کرکٹرز نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی، فرنچائز کے مالک علی ترین نے معاملات بہتر انداز میں چلائے، ملتان سلطانز پر منحصر ہے کہ آئندہ سیزن کے لیے وہ میرے ساتھ آگے بھی چلنا چاہتے ہیں یا پھر کوئی اور ٹیم میری خدمات حاصل کرتی ہے۔                                                                                       
وقت اشاعت : 03/08/2020 - 12:18:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :