حارث رؤف نے انگلینڈ میں قومی سکواڈ کو جوائن کرلیا

پیسر کا پاکستان میں متعدد بار ٹیسٹ پازیٹو آتا رہا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 3 اگست 2020 12:33

حارث رؤف نے انگلینڈ میں قومی سکواڈ کو جوائن کرلیا
مانچسٹر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اگست 2020ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا انگلینڈ میں بھی کرونا ٹیسٹ منفی آگیا جس کے بعد وہ سکواڈ میں شامل ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حارث رؤف کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد 31 جولائی کو لاہور سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوئے۔ انگلینڈ پہنچنے کے بعد نوجوان فاسٹ باؤلر کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا جس کے بعد حارث رؤف نے مانچسٹر میں قومی سکواڈ کو جوائن کرلیا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹونٹی سپیشلسٹ حارث رؤف کو محدود اووز کی سیریز کے لیے ٹیم مینیجمنٹ نے انگلینڈ طلب کیا ہے، اُن کو قومی ٹیم کے ساتھ برطانیہ روانہ ہونا تھا مگر کرونا ٹیسٹ دو بار منفی آنے کے بعد ان کو ڈراپ کیا گیا اور پھر وہ 14 روز تک قرنطینہ میں رہے۔ 14 روز کے بعد حارث رؤف کا دوبارہ کرونا ٹیسٹ ہوا جس کی رپورٹ منفی آئی تو نوجوان فاسٹ باؤلر نے دوبارہ پریکٹس شروع کی اور پھر وہ 31 جولائی کوانگلینڈ کے لیے روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر محمد عامر اور حارث رؤف کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ محمد عامر نے ڈربی میں قومی سکواڈ کو جوائن کر لیا ہے اور وہ ٹیم کے ہمراہ پریکٹیس بھی کر رہے ہیں۔منتخب کرکٹرز میں سے اب صرف شعیب ملک کی آمد رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں ہونا ہے، انہیں نجی مصروفیات کی وجہ سے تاخیر کے ساتھ سکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دی گئی تھی، شعیب ملک کی آمد پر انگلینڈ میں موجود کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو ریلیز کر دیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 03/08/2020 - 12:33:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :