پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز میں کیریبین ٹیم جیسا چیلنج ثابت ہوگی :ناصرحسین

اظہرعلی،اسد شفیق اور بابراعظم انگلش کنڈیشنز میں کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں ،انکا وائٹ بال ریکارڈ بھی ٹیسٹ کے مقابلے میں بہتر: سابق برطانوی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 3 اگست 2020 13:25

پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز میں کیریبین ٹیم جیسا چیلنج ثابت ہوگی :ناصرحسین
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اگست 2020ء ) سابق انگلش کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر ڈیوڈ لائیڈ نے پاکستانی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے مماثل قرار دے دیا ہے جب کہ سابق انگلش کپتان ناصر حسین کا خیال ہے کہ گرین شرٹس بھی ٹیسٹ سیریز میں کیریبین ٹیم جیسا چیلنج ثابت ہوں گے ۔ ڈیوڈ لائیڈ کا کہنا تھا کہ قدرتی صلاحیتوں سے مالامال پاکستانی ٹیم ناقابل پیشگوئی کہی جا سکتی ہے جس کے تحت انہیں توقع نہیں کہ وہ ویسٹ انڈیز سے بہت زیادہ مختلف ثابت ہو سکتی ہے ۔

ڈیوڈ لائیڈ کا کہنا تھا کہ ڈیوک بال کیخلاف پاکستان کیلئے بھی انگلش کنڈیشنز میں رنز کا حصول آسان نہیں ہوگا تاہم انگلش ٹیم کو اسے قابو کرنے کیلئے مضبوط آغاز درکار ہوگا۔ کمنٹری کے شعبے سے وابستہ 52 سالہ ناصر حسین کا بھی یہی کہنا تھا کہ قدرے زنگ آلود پاکستانی ٹیم کیخلاف انگلش ٹیم ایک حقیقی چیلنج ثابت ہوگی جس نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 2-1 سے سیریز جیتی ہے ۔

(جاری ہے)

سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ویسٹ انڈیز سے قدرے بہتر ہے جس میں شامل اظہرعلی،اسد شفیق اور بابر اعظم انگلش کنڈیشنز میں کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں اور ان کا وائٹ بال ریکارڈ بھی ٹیسٹ کے مقابلے میں بہتر ہے ۔ناصر حسین کے مطابق پاکستانی بالنگ ناتجربہ کاری کے باوجود کافی خطرناک ہے لیکن انگلینڈ کا پہلے ہی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنا بڑا فرق بن سکتا ہے اور پاکستانی ٹیم کو خیال رکھنا ہوگا کہ ان کے کھلاڑی ٹھنڈے نہ پڑ جائیں اور ہوم ٹیم کیلئے ویسٹ انڈیز جیسا چیلنج ثابت ہوں۔
وقت اشاعت : 03/08/2020 - 13:25:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :