قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے امکانات معدوم

کورونا وائرس کے باعث جنوبی افریقا میں سیریز کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکے گا: ذرائع ، نومبر سے قبل انٹر نیشنل کرکٹ کے امکانات نہیں دیکھ رہے: گریم سمتھ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 3 اگست 2020 14:17

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے امکانات معدوم
لاہور/جوہانسبرگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اگست2020ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے امکانات معدوم ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے باعث جنوبی افریقا میں سیریز کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکے گا۔پاکستان نے ستمبر اکتوبر میں شیڈول کے مطابق مختصر دورانیے کی سیریز کھیلنے کے لیے جنوبی افریقا جانا تھا تاہم اب کرکٹ جنوبی افریقا کے ڈائریکٹر گریم سمتھ نے نومبر سے قبل انٹر نیشنل سیریز کے امکانات کو رد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

38 سالہ گریم سمتھ کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے نومبر یا اس کے بعد کے منتظر ہیں، نومبر سے قبل انٹر نیشنل کرکٹ کے امکانات نہیں دیکھ رہے۔ گریم سمتھ نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے،آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کے جانے کی وجہ سے وقت نکلانا مشکل ہو رہا تھا۔ گریم سمتھ نے کہا کہ کرکٹ کا نہ ہونا ملک کے لیے فنانشل ٹائم بم ہے، مالی طور پر ہم اس وقت بہت مشکلات سے دوچار ہیں۔                                                                           
وقت اشاعت : 03/08/2020 - 14:17:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :