جوناتھن ٹروٹ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے انگلینڈ کے بیٹنگ مشیر مقرر

منگل 4 اگست 2020 13:01

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے واروکشائر کے سابق بلے باز جوناتھن ٹروٹ کو اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں پاکستان کے خلاف شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے انگلینڈ کا بیٹنگ مشیر مقرر کیا ہے۔ جوناتھن ٹروٹ گراہم تھورپ کی جگہ یہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ گراہم تھورپ اسسٹنٹ کوچ کی حیثیت زمہ داریاں نبھائیں گے۔

جوناتھن ٹروٹ ٹیسٹ سیریز میں پال کولنگ ووڈ کے ساتھ ملکر اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

39 سالہ جوناتھن ٹروٹ کو 52 ٹیسٹ اور 68 ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کا عزاز حاصل ہے۔ انہوں نے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 20 اگست 2009ء میں آسٹریلیا کے خلاف کیا۔ ٹروٹ نے 281 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جن میں انہوں نے 18,662رنز بنائے۔ انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کو 2018ء میں خیرباد کہہ دیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے سابق سپنر جیتن پٹیل اور ساتھی سیمر گریم ویلچ بھی کوچنگ سیٹ اپ میں شامل ہوں گے جبکہ گریم ویلچ کو فاسٹ بائولنگ کا مشیر نامزد کیا گیا ہے لیکن پٹیل کو صرف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے لئے سپن بائولنگ کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 04/08/2020 - 13:01:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :