پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کلسے شروع ہوگا

منگل 4 اگست 2020 15:45

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کلسے شروع ہوگا
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ سے نو اگست تک پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق 15 سے 30 جولائی تک پریکٹس انٹراسکواڈ میچزاور آرام ہوگا ۔

(جاری ہے)

یکم اگست کو ٹیم مانچسٹر روانہ ہوگی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5 سے 9 اگست تک پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا جبکہ 10 اگست کو ٹیم ساؤتھمپٹن روانہ ہوگی ،13 سے 17 اگست تک دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا ،21 سے 25 اگست تک تیسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا ،26 اگست کو ٹیم مانچسٹر روانہ ہوگی ،28 اگست کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،30 اگست کودوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،یکم ستمبر کو تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،2ستمبر ٹیم واپس لاہور روانہ ہوگی ۔

وقت اشاعت : 04/08/2020 - 15:45:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :