پالرمو اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، ایلکسین لیچیمیا اور الریکے آئیکری کوارٹر فائنل میں داخل

منگل 4 اگست 2020 16:52

پالرمو اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، ایلکسین لیچیمیا اور الریکے آئیکری کوارٹر فائنل میں داخل
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) فرانس کی ایلکسین لیچیمیا اور ان کی ناروے کی جوڑی دار الریکے آئیکری ڈبلیو ٹی اے پالرمو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ ہنگری کی ریکا لوکا جانی اور ان کی رومانین جوڑی دار ایلینا بوگدان پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

اٹلی کے کنٹری ٹائم کلب میں شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں فرانس کی ایلکسین لیچیمیا اور ان کی ناروے کی جوڑی دار الریکے آئیکری نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ہنگری کی ریکا لوکا جانی اور ان کی رومانین جوڑی دار ایلینا بوگدان کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

وقت اشاعت : 04/08/2020 - 16:52:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :