ٹی 20اور ون ڈے کے کپتان بابر اعظم پاکستان کے صف اول کے بلے بازوں میں شامل ہوجائیں گے

مختلف فارمیٹس میں بہتر کارکردگی دکھاکر ان کا موازنہ ز ویرات کوہلی سے کیا جا رہا ہے،ظہیر عباس کی خلیج ٹائمز سے گفتگو

منگل 4 اگست 2020 22:39

ٹی 20اور ون ڈے کے کپتان بابر اعظم پاکستان کے صف اول کے بلے بازوں میں شامل ہوجائیں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) ایشین بریڈمین ظہیر عباس نے امید ظاہر کی کہ ٹی 20اور ون ڈے کے کپتان بابر اعظم پاکستان کے صف اول کے بلے بازوں میں شامل ہوجائیں گے ، ان میں ایسا کرنے کی صلاحیت ہے۔ مختلف فارمیٹس میں بابر اعظم نے تسلسل سے کارکردگی دکھاکر دنیا کے بہترین آل فارمیٹ بلے باز ویرات کوہلی سے موازنہ حاصل کر لیا ہے۔

خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ظہیر عباس نے کہا کہ اب جب انگلینڈ میں کورونا کے بعد پاکستان اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز کی تیاری کر رہا ہے تو اس کا انحصار بابر پر ہوگا کہ وہ عالمی سطح کے انگلش پیس اٹیک کے خلاف بڑا اسکور کرے گا۔یقینی طور پر ٹیم ان پر انحصار کرے گی ، لیکن ایک کھلاڑی فتح کے لئے کافی نہیں ہے۔ دوسرے کھلاڑیوں کو بھی اس کا ساتھ دینا ہوگا اور پوری ٹیم کو اچھا کھیلنا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ون مین ٹیم نہیں ہے۔ آپ کے پاس 11 کھلاڑی ہیں. ظہیرعباس نے کہا کہ ٹیسٹ میں ہر ایک کھلاڑی کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔اور یہ مشکل نہیں ہے کیونکہ پاکستان کے پاس چند باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور وہ اچھا کھیل پیش کر سکتے ہیں۔ لیکن دیکھنا ہوگا کہ وہ تیزوکٹوں پر اپنے کھیل کو کس طرح ایڈجسٹ کرسکتے ہیں، اگر بابر ٹیم کے نائب کپتان ہونے کے ناطے اچھاکھیلتے ہیں تو بہت فرق پڑے گا. انہوں نے کہا کہ پچھلے سال آسٹریلیا کے خلاف ان کی کارکردگی نے رکی پونٹنگ نے تعریف بھی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کر رہے ہیں کہ بابر اعظم پاکستان کی تاریخ کے ٹاپ بلے بازوں میں شامل ہوجائیں گے۔ ان میں ایسا کرنے کی صلاحیت ہے۔ اگر وہ زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑے رہے تو وہ زیادہ اسکور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انگلش باولرز اچھی بالنگ کر رہے ہیں ، خاص طور پر براڈ وہ اپنے کھیل میں سرفہرست ہیں. ظہیرعباس نے کہا کہ یہ موسم پر بھی منحصر ہے۔ کچھ دن انگلینڈ میں کافی گرم ہے۔ لہذا اگر یہ گرم ہے تو بلے بازوں کے لئے یہ آسان ہوجائے گا۔ سابق کپتان کے مطابق تجربہ کار جو روٹ کو کپتان کی حیثیت سے انگلینڈ کو ٹیکٹیکل فائدہ ہوگا۔
وقت اشاعت : 04/08/2020 - 22:39:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :