انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ پاکستانی بولنگ اٹیک سے خوفزدہ دکھائی دینے لگے

پاکستان کے اسپنرز بھی پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں، محمد عباس بھی مانچسٹر کی کنڈیشنز کا تجربہ رکھتے ہیں، گفتگو

منگل 4 اگست 2020 23:35

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ پاکستانی بولنگ اٹیک سے خوفزدہ دکھائی دینے لگے ۔انگلش کپتان جو روٹ نے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس کافی ٹیلنٹیڈ فاسٹ بولرز ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے اسپنرز بھی پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں، محمد عباس بھی مانچسٹر کی کنڈیشنز کا تجربہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

جو روٹ نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں پاکستان زیادہ چیلنجنگ ٹیم ہے۔انگلش کپتان نے کہا کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بولنگ دیکھی ہے، وہ کافی اچھا بولر ہے تاہم انھوں نے ہوم کنڈیشنز کو اپنے لیے سازگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مانچسٹر میں ہمارا ریکارڈ بھی اچھا ہے، جس سے اعتماد ملتا ہے۔جو روٹ کا کہنا تھا کہ اچھے ریکارڈ کے باوجود بھی کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہوں گے۔
وقت اشاعت : 04/08/2020 - 23:35:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :