آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز، بھارت کیخلاف سیریز ملتوی کردی

منگل 4 اگست 2020 23:35

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) کرکٹ آسٹریلیا نے اکتوبر میں ہونے والی آسٹریلیا ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اکتوبر میں ہونے والی سیریز کورونا وائرس کے باعث ملتوی کی گئی ہے، یہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے وارم اپ کا حصہ تھی۔اس کے علاوہ 11 اور17 اکتوبر کے درمیان ہونے والی آسٹریلیا بھارت ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔آسٹریلین میڈیا کاکہناہیکہ ورلڈ کپ وارم اپ سیریز کے ملتوی ہونے کا بھی جلد اعلان ہو گا۔
وقت اشاعت : 04/08/2020 - 23:35:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :