پہلا ٹیسٹ، پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

گرین شرٹس کا دو سپنرز کیساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 5 اگست 2020 14:36

پہلا ٹیسٹ، پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
مانچسٹر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5اگست 2020ء ) تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر 10 اگست کو قومی ٹیم ساؤتھمپٹن روانہ ہوگی ،13 سے 17 اگست تک دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا ،21 سے 25 اگست تک تیسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا ،26 اگست کو ٹیم مانچسٹر روانہ ہوگی ،28 اگست کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،30 اگست کودوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،یکم ستمبر کو تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،2ستمبر ٹیم واپس لاہور روانہ ہوگی ۔

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تقریباً برابر کا جوڑ ہے تاہم اب تک کھیلی گئی سیریز میں سے انگلش ٹیم 9 جبکہ گرین کیپس 8 مرتبہ فاتح رہے، 9 باقی سیریز برابر رہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان نے 1954ء میں اپنے پہلے ہی دورۂ انگلینڈ میں سیریز 1-1 سے ڈرا کی، اگلی 5 میں سے 4 سیریز انگلش ٹیم نے جیتیں، 1982ء کے بعد 15 برس تک پاکستان نے انگلینڈ کو سیریز نہیں جیتنے دی، نئی صدی کے بعد اب تک دونوں ٹیموں نے 3، 3 سیریز جیتیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 2010ء کے بعد سے اب تک انگلینڈ، پاکستان کے خلاف کوئی بھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکا،گرین کیپس نے 2012ء اور 2015ء میں یواے ای میں اسے مات دی۔ دونوں ٹیموں کے مابین انگلینڈ میں کھیلی گئیں آخری دونوں سیریز ڈرا رہیں۔
وقت اشاعت : 05/08/2020 - 14:36:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :