ْآئن مورگن نے آئرلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ میں شاندار سنچری بنا ڈالی

بدھ 5 اگست 2020 16:09

ْآئن مورگن نے آئرلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ میں شاندار سنچری بنا ڈالی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2020ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز آئن مورگن نے آئرلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ میں شاندار سنچری بنا ڈالی ،یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی 14 ویں سنچری ہے۔ انہوں نے اپنے ون ڈے کیریئر کے ساڑھے سات ہزار رنز بھی مکمل کرلئے۔

(جاری ہے)

سائوتھمپٹن کے مقام پر کھیلے گئے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آئن مورگن نے آئرش بائولرز کی خوب دھلائی کی اور سنچری سکور کی۔

انہوں نے اس دوران وکٹ کی چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور 4 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 106 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی اور نہ صرف اپنے ون ڈے کیریئر کی 14 سنچری بنائی بلکہ کیریئر کے ساڑھے سات ہزار رنز بھی مکمل کر لئے، وہ ون ڈے کیریئر میں ساڑھے سات ہزار رنز بنائے والے پہلے انگلش بلے باز ہیں۔ انکو 106 کے انفرادی سکور پر جوش لٹل نے ٹکٹر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 05/08/2020 - 16:09:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :