عالمی روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 8 اگست کو اسلام آباد، 10 اگست کو کراچی میں ہوں گے

بدھ 5 اگست 2020 16:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2020ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 8 اگست کو اسلام آباد جبکہ 10 اگست کو کراچی میں ہوں گے۔ گذشتہ روز پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سیّد اظہر علی شاہ کے مطابق ٹرائلز کی تیاریاں عروج پر ہیں اور عالمی روڈ سائیکلنگ کی انفرادی ٹائم ٹرائل چمپئن شپ رواں سال 20 سے 27 ستمبر تک سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر سے سائیکلسٹ حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 8 اگست کو صبح 8 بجے چک شہزاد اسلام آباد میں ہوں گے جس میں اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کھلاڑی حصہ لے سکیں گے جبکہ 10 اگست کو دودریا، کراچی میں ہوں گے جس میں سندھ اور بلوچستان کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹرائلز کے بارے میں فیڈریشن کے ساتھ منسلک تمام ایسوسی ایشنز اور اداروں کو بھی آگاہ کر دیا گیا کہ وہ اپنے، اپنے اچھے سائیکلسٹس کو ٹرائلز کے لئے بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز کے دوران تین کھلاڑیوں کا چنائو کیا جائیگا اور عالمی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں دو کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ ایک کھلاڑی کو اضافی طور پر رکھاجائے گا۔
وقت اشاعت : 05/08/2020 - 16:09:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :