بابر اعظم مسلسل 5 ٹیسٹ اننگز میں نصف سنچری بنانے والے ساتویں پاکستانی بن گئے

جمعرات 6 اگست 2020 19:11

بابر اعظم مسلسل 5 ٹیسٹ اننگز میں نصف سنچری بنانے والے ساتویں پاکستانی بن گئے
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) بابراعظم ٹیسٹ میچز کی مسلسل پانچ اننگز میں پچاس یا زائد اسکور کرنے والے ساتویں پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔ابھرتے ہوئے اسٹار کھلاڑی بابر اعظم کی محدود اوورز کی کرکٹ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں بھی فارم برقرار ہے،مانچسٹر میں انگلینڈ کے شروع ہونے والے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بابر اعظم نے مشکل وقت میں بیٹنگ لائن کو سنبھالا۔

(جاری ہے)

بابر اعظم سے قبل 43 کے مجموعے تک عابد علی اور کپتان اظہر علی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ چکے تھے۔دائیں ہاتھ کے بلے باز نے پراعتماد انداز میں انگلش بولرز کا مقابلہ کیا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔بابر کی مسلسل پانچویں ٹیسٹ اننگز تھی جس میں انھوں نے 50 کا ہندسہ عبور کیا۔یہ کارنامہ انجام دینے والے یہ ساتویں پاکستانی بیٹسمین ہیں۔ان سے قبل ظہیر عباس، سعید انور، انضمام الحق، محمد یوسف، مصباح الحق اور سرفراز احمد بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں،واضح رہے کہ بابر اعظم کی ان پانچ اننگز میں تین سنچریاں اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 06/08/2020 - 19:11:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :