عالمی روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ کے لئے قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز کل ہوں گے

جمعہ 7 اگست 2020 16:22

عالمی روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ کے لئے قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز کل ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے چنائو کے لئے ٹرائلز کل ہفتہ کو اسلام آباد اور 10 اگست کو کراچی میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کے مطابق ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور عالمی روڈ سائیکلنگ کی انفرادی ٹائم ٹرائل چمپئن شپ رواں سال 20 سے 27 ستمبر تک سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر سے سائیکلسٹ حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 8 اگست کو صبح 8 بجے چک شہزاد اسلام آباد میں ہوں گے جس میں اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کھلاڑی حصہ لے سکیں گے جبکہ 10 اگست کو دودریا، کراچی میں ہوں گے جس میں سندھ اور بلوچستان کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز کے بارے میں فیڈریشن کے ساتھ منسلک تمام ایسوسی ایشنز اور اداروں کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ اپنے، اپنے اچھے سائیکلسٹ کو ٹرائلز کے لئے بھیجیں۔
وقت اشاعت : 07/08/2020 - 16:22:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :