تیاری نہ ہونے کے باعث پاکستان کاورلڈ ویمنز ٹیم اسکوائش چمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

ورلڈ ویمنز ٹیم اسکوائش چمپئن شپ 15سے 20دسمبر تک ملائیشیاء میں شیڈول ہے ،ایونٹ میں بھارت بھی شریک نہیں ہورہا

جمعہ 7 اگست 2020 16:22

تیاری نہ ہونے کے باعث پاکستان کاورلڈ ویمنز ٹیم اسکوائش چمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) پاکستان نے ورلڈ ویمنز ٹیم اسکوائش چمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ورلڈ ویمنز ٹیم اسکوائش چمپئنشپ 15سے 20دسمبر تک ملائیشیاء میںشیڈول ہے۔ایونٹ کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15اگست مقرر ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اسکوائش فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو تیاری کا موقع نہ ملنے کہ وجہ سے ایونٹ کے لئے انٹری نہ بھیجنے کا فیصلہ کمیٹی نے کیا ہے۔

اسکوائش کے کھلاڑی فزیکل فٹنس پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں،کھلاڑیوں اور کوچز کے لیئے آن لائن سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔جونہی اجازت ملتی ہے تو کھلاڑی بھرپور تیاری کے ساتھ بین الاقوامی ایونٹس میں شریک ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تیاری نہ ہونے کے باعث بھارت بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کررہا۔
وقت اشاعت : 07/08/2020 - 16:22:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :