دیانا یاستریمسکا اور کیملا جیورگی ڈبلیو ٹی اے پالرمو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 7 اگست 2020 16:32

دیانا یاستریمسکا اور کیملا جیورگی ڈبلیو ٹی اے پالرمو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) یوکرین کی ٹینس سٹار دیانا یاستریمسکا اور اٹلی کی کیملا جیورگی ڈبلیو ٹی اے پالرمو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ فرانس کی اوسیان ڈوڈن اور سلووینیا کی کجا جوان پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کی وبا کے بعد اٹلی کے کنٹری ٹائم کلب میں جاری پہلے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں یوکرین کی ٹینس سٹار دیانا یاستریمسکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کی اوسیان ڈوڈن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں اٹلی کی کیملا جیورگی نے سخت مقابلے کے بعد سلووینیا کی کجا جوان کو 3-6، 6-2 اور 6-4 سے شکست دیکر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ مرحلے تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 07/08/2020 - 16:32:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :