ڈبلیو ٹی اے پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 10 اگست سے شروع ہوگا

جمعہ 7 اگست 2020 16:50

ڈبلیو ٹی اے پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 10 اگست سے شروع ہوگا
پراگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) وویمن ٹینس ایسو سی ایشن )ڈبلیو ٹی اے ) پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا گیارہواں ایڈیشن 10 اگست سے جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ڈبلیو ٹی اے ایونٹ آئوٹ ڈور کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا جس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور ٹینس کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں سوئس ٹینس کھلاڑی جل بیلن ویمنز سنگلز مقابلوں میں اعزاز کا دفاع کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز اور ویمنز ڈبلز کیٹگری کے مقابلے ہونگے۔ ویمنز ڈبلز مقابلوں میں روس کی اینا کلنسکایا اور انکی سلواکین جوڑی دار وکٹوریہ کومووا اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔ ٹورنامنٹ 10 اگست سے شروع ہوکر چھ دن جاری رہنے کے بعد 15 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم دو لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 07/08/2020 - 16:50:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :