بنگلہ دیشی ٹیم کی 2022ء ورلڈ کپ کوالیفائنگ مہم کو بڑا دھچکا، 11 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص

جمعہ 7 اگست 2020 20:51

بنگلہ دیشی ٹیم کی 2022ء ورلڈ کپ کوالیفائنگ مہم کو بڑا دھچکا، 11 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) بنگلہ دیش فٹ بال ٹیم کے 11 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے باعث بنگلہ دیشی ٹیم کی 2022ء ورلڈ کپ کوالیفائنگ مہم کا بڑا دھچکا لگا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق 36 میں سے 24 کھلاڑیوں نے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کرنا تھی تاہم ٹیم کوچ جیمی ڈے کے ٹیسٹ کے بعد 11 کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش فٹ بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ابونعیم نے بتایا ہے کہ ظاہری طور پر کھلاڑیوں میں کورونا کی کوئی علامات نہیں تھیں۔ بنگلہ دیشی ٹیم عالمی رینکنگ میں 187ویں نمبر پر موجود ہے اور 2022ء ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں گروپ ای میں سب سے نچلے نمبر پر ہے۔ ابتدائی شیڈول کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم نے رواں سال کے شروع میں اپنے بقیہ چار کوالیفائرز میچز کھیلنے تھے تاہم کورونا وائرس کے باعث انہیں ملتوی کر دیا گیا تھا اور اب بنگلہ دیشی ٹیم رواں سال اکتوبر نومبر میں میچز کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 07/08/2020 - 20:51:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :