آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی چھین لی گئی

آئی سی سی نے 2021 میں ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت کو سونپ دی، کینگروز کے دیس 2022 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا

muhammad ali محمد علی جمعہ 7 اگست 2020 19:51

آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی چھین لی گئی
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست 2020ء) آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی چھین لی گئی، آئی سی سی نے 2021 میں ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت کو سونپ دی، کینگروز کے دیس 2022 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ہوئے آئی سی سی اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی اجلاس کے دوران بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آسٹریلیا سے اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی چھین لی گئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول تھا، لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا۔ آسٹریلیا سے وعدہ کیا گیا تھا کہ آئندہ سال ٹورنامنٹ کی میزبانی اسے ہی دی جائے گی، لیکن اب آئی سی سی نے بھارت کے دباو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کی میزبانی بھارت کو دے دی ہے۔ جبکہ آسٹریلیا کو 2022 کے ٹورنامنٹ کی میزبانی ملی ہے۔
وقت اشاعت : 07/08/2020 - 19:51:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :