آئی سی سی کا بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میزبان برقرار رکھنے کا فیصلہ

جمعہ 7 اگست 2020 23:54

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) آئی سی سی نے بھارت کو آئندہ برس ہونے والے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میزبان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے ایک اہم اجلاس میں آئندہ برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میزبان ملک کیلئے بھارت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،آسٹریلیا اب 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چند روز پہلے میگا ایونٹس کی میزبانی کے حوالے سے مشاورت بھی ہوئی تھی جس سے اب بورڈ ممبران سے آگاہ کیا گیا ،جنہوں نے اتفاق رائے سے ان ایونٹس کے میزبان ممالک کی باقاعدہ منظوری دی۔واضح رہے کہ 2020 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا میں ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے سبب آئی سی سی نے اسے ایک سال کے لیے ملتوی کردیا تھا تاہم میزبان ملک کا فیصلہ نہیں کیا گیا تھا جب کہ 2021 کا بھارت میں ہونا تھا۔
وقت اشاعت : 07/08/2020 - 23:54:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :