پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیراہتمام یوتھ بیس بال اکیڈمی کا افتتاح 9 اگست کو ہوگا

جمعہ 7 اگست 2020 23:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیراہتمام یوتھ بیس بال اکیڈمی کا افتتاح 9 اگست کو اوکاڑہ میں ہوگا۔

(جاری ہے)

بیس بال پاکستان کے مقبول ترین کھیلوں میں شامل ہورہا ہے اور اب پاکستان میں بھی بیس بال اسکول، کالج اور یونیورسٹی لیول پر کھیلی جارہی ہے، پاکستان کی مختلف ایج کیٹیگریز کی یوتھ ٹیمیں باقاعدگی کے ساتھ انٹر نیشنل مقابلوں میں شرکت کررہی ہیں جن میں انڈر 12، انڈر 15اور انڈر 18کی ٹیمیں شامل ہیں، اس کے بعد اگلے تین ماہ میں فیصل آباد، جھنگ، گوجرانوالہ، بہاولپور، حیدرآباد اور کوئٹہ میں بھی یوتھ بیس بال اکیڈمیز قائم کی گی، یاد رہے کہ لاہور میں بحریہ ٹاو ٴن کے تحت یوتھ بیس بال اکیڈمی پہلے سے ہی کام کررہی ہے جس میں ٹریننگ حاصل کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں نے کئی انٹر نیشنل مقابلوں میں حصہ لیا ہے اور ملک وقوم کانام روشن کیا ہے۔

وقت اشاعت : 07/08/2020 - 23:56:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :