یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کی 143 سالہ تاریخ کا وہ اعزاز حاصل کرلیا جو شین وارن یا انیل کمبلے بھی نہ کرسکے

کیریئر کےپہلے 40 ٹیسٹ میچزمیں زیادہ شکار کرنے والے لیگ سپنر بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 8 اگست 2020 11:50

یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کی 143 سالہ تاریخ کا وہ اعزاز حاصل کرلیا جو شین وارن یا انیل کمبلے بھی نہ کرسکے
اولڈ ٹریفورڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2020ء ) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے وہ کردکھایا جو شین وارن یا انیل کمبلے بھی نہیں کرسکے، یاسر شاہ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں چار وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 217 کرلی جس کے ساتھ ہی وہ 40 ٹیسٹ میچز کے بعد زیادہ شکار کرنے والے لیگ سپنر بن گئے ہیں- 34 سالہ لیگ سپنر نے سابق آسٹریلیوی لیگ سپنر کلیری گریمٹ کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 37 ٹیسٹ میچز میں 216 وکٹیں حاصل کی تھیں- یاسر شاہ لیجنڈری آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن اور سابق بھارتی سپنر انیل کمبلے سے بھی آگے نکل گئے ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کے پہلے 40 ٹیسٹ میں بالترتیب 187 اور 168 شکار کیے تھے، انہوں نے دانش کنیریا اور مشتاق احمد کو بھی پیچھے چھوڑا جنہوں نے اپنے پہلے 40،40 ٹیسٹ میچز میں بالترتیب 169 اور 164 شکار کیے تھے- اس فہرست میں تیسرا نمبر سابق آسٹریلوی لیگ سپنر سٹورٹ میک گل کا ہے جنہوں نے اپنے پہلے 40 ٹیسٹ میچز میں 198 وکٹیں حاصل کی تھیں، بھارت کے بی ایس چندرشیکھر 175 شکاروں کے ساتھ پانچویں اور سابق آسٹریلوی لیگ سپنر رچی بینیو 152 وکٹیں حاصل کرکے اس فہرست میں دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں-                                                                                                                                                      
وقت اشاعت : 08/08/2020 - 11:50:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :