گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لئے تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کریں، سید شرافت حسین بخاری

ہفتہ 8 اگست 2020 12:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) اسلام آباد سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید شرافت حسین بخاری نے کہا ہے کہ گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لئے تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کریں اور تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات میں کھیل ذہنی اور جسمانی طور پر فٹنس کو برقرار رکھتے ہیں۔ گذشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء ختم ہونے پر پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ملک میں سٹوڈنٹ اولمپک گیمز منعقد کروانے کا منصوبہ تیار کرے گی جس میں تیرہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد رواں سال جولائی میں کرنا تھا لیکن ملک میں کورونا وائرس کے باعث ان مقابلوں کا منعقد کروانا مشکل تھا۔

(جاری ہے)

سید شرافت حسین بخاری نے کہا کہ پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلے مرحلے میں کھیلوں کے مقابلے صوبائی سطح پر ہونگے جن میں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں اور گیمز کا فائنل رائونڈ منعقد کروانے کی میزبانی اسلام آباد سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کو دی گئی ہے اور اسلام آباد سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن نے میزبانی کے فرائض انجام دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں طلباء و طالبات کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنے کا پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کا پلیٹ فارم بہت اچھا ہے۔
وقت اشاعت : 08/08/2020 - 12:28:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :