شاہد آفریدی اہل خانہ کے ساتھ برسات کے مزے لوٹنے میں مصروف

بارش کے دوران یہ وقت پکوڑوں اور حلوے کا ہے،گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں: سابق کپتان کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 8 اگست 2020 16:42

شاہد آفریدی اہل خانہ کے ساتھ برسات کے مزے لوٹنے میں مصروف
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2020ء ) سابق پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں میں اپنی فیملی کے ساتھ خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔ 40 سالہ شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی کے سہانے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویریں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں ، تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد خان آفریدی اپنی بیٹیوں کے ساتھ بارش انجوائے کرنے میں مصروف ہیں، ایک تصویر میں انہوں نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کو بھی گود میں اٹھایا ہوا ہے۔

شاہد خان نے اپنے بیٹوں سمیت تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں پکوڑوں کی بھی تصویر شیئر کی ، تصویر میں پکوڑوں کے ساتھ حلوہ بھی نظر آ رہا ہے تھا ۔ شاہد خان آفریدی نے اپنی تصویروں پر کیپشن میں لکھا کہ ’ وہ اپنی خوبصورت خاندان کے ساتھ کراچی کی بارش سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

‘ انہوں نے لکھا کہ ’بارش کے دوران یہ وقت پکوڑوں اور حلوے کا ہے،‘ شاہد آفریدی نے ساتھ میں عوام کو پیغام دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں‘۔

یاد رہے کہ شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس دوران پیش آنے والے حادثات و واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے جہاں گرمی کا زور توڑ دیا ہے وہیں لوگوں کی مشکلات میں بھی کسی حد تک اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کی شدت تاحال برقرار ہے اور بارش برسانے والے سسٹم کا پھیلاؤ بلوچستان تک ہے۔ بارش کا سلسلہ آج شب تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے، کراچی میں مزید 30 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے، مون سون سسٹم آج برسنے کے بعد کمزور پڑنا شروع ہو جائے گا لیکن کراچی میں کل بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
وقت اشاعت : 08/08/2020 - 16:42:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :