انگلینڈ نے بھارت کا دورہ کرنے سے صاف انکار کردیا

عالمی چیمپئن کو رواں سال بھارت کا دورہ کرنا تھا تاہم کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے دورے سے انکار کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 8 اگست 2020 22:13

انگلینڈ نے بھارت کا دورہ کرنے سے صاف انکار کردیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست2020ء) انگلینڈ نے بھارت کا دورہ کرنے سے صاف انکار کردیا، عالمی چیمپئن کو رواں سال بھارت کا دورہ کرنا تھا تاہم کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے دورے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ پر اپنی اجارہ داری قائم رکھنے والے بھارت کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلش کرکٹ بورڈ سے درخواست کی گئی تھی کہ رواں سال انگلینڈ کا دورہ بھارت شیڈول کے مطابق کیا جائے۔

تاہم انگلش کرکٹ بورڈ نے بھارت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ انگلینڈ نے کرونا وائرس خدشات کے باعث رواں سال بھارت کا دورہ کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ جبکہ اس سے پہلے آسٹریلیا بھی بھارت کا دورہ کرنے سے انکار کر چکی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ امکان یہی ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم جنوری یا مارچ 2021 میں بھارت کا دورہ کرے گی اور اس سلسلے میں باہمی مشاورت کے بعد دونوں بورڈز مل کر فیصلہ کریں گے۔
وقت اشاعت : 08/08/2020 - 22:13:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :