ایبٹ آباد کے پہاڑوں پر کرکٹ کا دلچسپ میچ

فتح حاصل کرنے والی ٹیم کے حامیوں کا انوکھا جشن، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

muhammad ali محمد علی اتوار 9 اگست 2020 00:27

ایبٹ آباد کے پہاڑوں پر کرکٹ کا دلچسپ میچ
ایبٹ آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2020ء) ایبٹ آباد کے پہاڑوں پر کرکٹ کا دلچسپ میچ، فتح حاصل کرنے والی ٹیم کے حامیوں کا انوکھا جشن، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد کے پہاڑیوں پر کھیلے جانے والے ایک مقامی کرکٹ میچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایبٹ آباد کے ایک خطرناک پہاڑی علاقے میں مقامی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔

میچ میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیسے ہی فتح حاصل کی، اس کے حامی اچانک پہاڑ کی بلندی سے نمودار ہوئے اور بھاگتے ہوئے پچ پر آگئے۔ فتحیاب ٹیم نے اپنے حامیوں کے ہمراہ پچ پر خوب بھنگڑے ڈالے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی ہے، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی شائقین کرکٹ کی جانب سے اس ویڈیو کو خاصا پسند کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ثبوت ہے کہ کرکٹ کا کھیل پاکستان میں جنون کی حد تک پسند کیا جاتا ہے۔

جبکہ کئی پاکستانی شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو بتاتی ہے کہ اب ملک کے پسماندہ و دیہاتی علاقوں میں کرکٹ کے کھیل کا جنون زیادہ ہے۔ سہولیات کی کمی بھی ان علاقوں کے لوگوں میں کرکٹ کا جنون کم نہیں ہوتا۔ پسماندہ و دیہی علاقوں کے لوگ تو کرکٹ کھیلنے کیلئے خطرناک پہاڑی علاقے میں میچ کھیلنے جیسا رسک لینے کیلئے بھی تیار ہو جاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 09/08/2020 - 00:27:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :