پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں فٹ سال کے نمائشی میچز 14 اگست کو کھیلے جائیں گے

اتوار 9 اگست 2020 12:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2020ء) پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں فٹ سال کے نمائشی میچز 14 اگست کو کھیلے جائیں گے، پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر عدنان احمد ملک نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 14 اگست کو جشن آزادی کے سلسلہ میں فٹ سال کے نمائشی میچز اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، کراچی، گلگت، مظفرآباد سمیت ضلعی سطح پر بھی کھیلے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام تمام متعلقہ صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنوں ہدایات جاری کردی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ نمائشی میچز منعقد کروانے کا مقصد جشن آزادی کے یوم کو شان و شوکت منانا ہے اور میچز کے اختتام پر انعامات بھی تقیسم کئے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 09/08/2020 - 12:00:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :