جشن آزادی مرد اور خواتین کے تھروبال نمائشی میچز 13 اگست کو اسلام آباد میں ہونگے

اتوار 9 اگست 2020 12:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2020ء) اسلام آباد تھروبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی مرد اور خواتین کے تھروبال نمائشی میچز 13 اگست کو اسلام آباد میں ہونگے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد تھروبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری معین الدین نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اسلام آباد تھروبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہر سال جشن آزادی کے موقع مردوں اور خواتین کے تھروبال کے نمائشی میچز منعقد ہوتے ہیں۔
وقت اشاعت : 09/08/2020 - 12:00:06