uاسرائیل: نیتن یاہو کے خلاف بڑا مظاہرہ،کئی مظاہرین گرفتار

اتوار 9 اگست 2020 18:51

ڑ مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2020ء) مقبوضہ بیت المقدس ہزاروں افراد نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ نیتن یاہو کی کورونا وبا سے نمٹنے کی پالیسی کے مخالف مظاہرین نے ان کے فوری استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

تازہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے نواح سے کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ان گرفتاریوں کے بعد نیتن یاہو اور وزیر دفاع بینی گینٹس میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے طویل ڈیڈ لاک کے بعد ہنگامی حکومت سازی کے معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔ گینٹس نے الزام عائد کیا ہے کہ نیتن یاہو کے کچھ اقدامات باہمی معاہدے سے مطابقت نہیں رکھتے۔
وقت اشاعت : 09/08/2020 - 18:51:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :