سرفراز احمد ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کی حمایت میں سامنے آگئے
بھیا، حوصلہ نہ ہارو، مضبوط رہو، سابق قومی کپتان کا ٹیسٹ قائد کے نام پیغام
ذیشان مہتاب پیر 10 اگست 2020 14:30
مانچسٹر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 اگست2020ء) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے موجودہ ٹیسٹ کپتان اظہر علی کو ہمت نہ ہارنے اور حوصلہ رکھنے کا پیغام دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے اظہر علی کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں لی گئی ایک تصویر شیئر کی۔سرفراز نے اظہر علی کو حوصلہ دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھیا، حوصلہ نہ ہارو، مضبوط رہو۔
انہوں نے لکھا کہ انشاء اللہ پاکستان سیریز میں جلد کم بیک کر لے گا۔سابق کپتان نے اظہر علی کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔ واضح رہے کہ جوز بٹلر اور کرس ووکس کی شاندار پارٹنرشپ کی بدولت انگلینڈ نے مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 10/08/2020 - 14:30:57
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
شاداب خان نے نائب کپتان بننے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
-
شاداب خان پاکستانی بلے بازوں کو اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر کرتا دیکھنے کے خواہاں
-
انگلش پریمیئر لیگ ، آرسنل کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد چیلسی کو 0-5 گول سے ہرا دیا
-
ہندوستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کرے گی: بھارتی میڈیا رپورٹس
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ جمعرات کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا