اولمپک کونسل آف ایشیا ء نے ایشین بیچ گیمز کو اگلے برس اپریل میں ری شیڈول کردیا

ایشیائی ممالک کے بیچ گیمز 2 اپریل سے 10اپریل تک چین کے شہر سانیا میں منعقد ہوں گی

پیر 10 اگست 2020 21:00

اولمپک کونسل آف ایشیا ء نے ایشین بیچ گیمز کو اگلے برس اپریل میں ری شیڈول کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2020ء) اولمپک کونسل آف ایشیا ء نے ایشین بیچ گیمز کو اگلے برس اپریل میں ری شیڈول کردیا۔ ایشیائی ممالک کے بیچ گیمز 2 اپریل سے 10اپریل تک چین کے شہر سانیا میں منعقد ہوں گی۔

(جاری ہے)

پہلے یہ مقابلے رواں برس 28نومبر سے 6دسمبر تک شیڈول تھے تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ان کوغیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیاگیاتھا۔ ترجمان ایشین اولمپک کمیٹی کے مطابق نئی تاریخیں مقرر کرنے کا فیصلہ چائنیز اولمپک کمیٹی اور انتظامی کمیٹی کے ارکان کی مشاورت سے کیا ہے۔
وقت اشاعت : 10/08/2020 - 21:00:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :