اسلام آباد یونائیٹڈ نے تمام ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا

سابق پی ایس ایل چیمپئن فرنچائز نے یہ فیصلہ کرونا وائرس کے سبب کاروباری سرگرمیاں ماند پڑنے کی سبب کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 10 اگست 2020 19:42

اسلام آباد یونائیٹڈ نے تمام ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2020ء ) کرونا وائرس کے باعث کاروباری سرگرمیاں ماند پڑنے کے باعث پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے تمام سٹاف کو فارغ کردیا ہے- میڈیا رپورٹس کے مطابق 2016ء اور 2018ء کی پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے یہ فیصلہ کرونا بحران کے سبب کیا ہے- ذرائع کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ فروخت ہوجائے۔

 واضح رہے کہ دنیا بھر میں 2 کروڑ کے قریب لوگوں کو متاثر کرنے والے اور 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد اموات کا سبب بننے والے مہلک کورونا وائرس پاکستان میں بھی 2 لاکھ 84 ہزار 938 لوگوں کو متاثر کرچکا ہے تاہم اچھی بات یہ ہے کہ اس میں سے 2 لاکھ 60 ہزار 764 مریض شفایاب بھی ہوگئے ہیں جو مجموعی کیسز کا 91 فیصد سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 6 ہزار 107 تک پہنچ چکی ہے۔

اگر آج کی شام تک کورونا وائرس کی صورتحال کی بات کریں تو ملک میں مزید 435 نئے کیسز اور 13 اموات کی تصدیق ہوئی جبکہ 516 مریض صحتیاب ہوگئے جبکہ بلوچستان کے گزشتہ روز کے اعداد و شمار آج سامنے آئے جس کے مطابق 22 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور ایک کا انتقال ہوا۔ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس خطے میں دیگر ممالک کے مقابلے میں کافی دیر سے فروری کے آخر میں سامنے آیا تھا جبکہ یہاں 2 سے 3 ماہ کی کیسز کی بلندی کے بعد صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔

فروری اور مارچ کے مہینے میں ملک میں کورونا کے کیسز کافی کم تھے تاہم اپریل میں ان میں اضافہ ہونا شروع ہوا، جس کے بعد مئی اور پھر جون میں صورتحال مکمل تبدیل ہوگئی تاہم جولائی کے مہینے میں یومیہ کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوئی اور یہی صورتحال اگست میں بھی برقرار ہے۔
وقت اشاعت : 10/08/2020 - 19:42:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :