یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

اٹلانٹا، پیرس سینٹ جرمین، لیپزگ، اٹلیٹک، بارسلونا، بائرن، مانچسٹر سٹی اور لیون کی ٹیمیں ٹاپ ایٹ رائونڈ میں پہنچ گئیں، کوارٹر فائنل رائونڈ (کل) سے شروع ہوگا

منگل 11 اگست 2020 12:20

یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل
لزبن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کا کوارٹر فائنل مرحلہ (کل) بدھ سے پرتگال میں شروع ہوگا، ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، اٹلانٹا، پیرس سینٹ جرمین، لیپزگ، اٹلیٹک، بارسلونا، بائرن، مانچسٹر سٹی اور لیون کی ٹیمیں ٹاپ ایٹ رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ یو ای ایف اے کے زیر اہتمام منعقدہ یورپ کے پریمیئر کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کا 2019ط20 کا یو ای ایف اے چیمپینز لیگ کا 65 واں سیزن ہے اور 28 ویں سیزن کے بعد سے اس کا نام تبدیل کرکے یورپیئن چیمپیئن کلبز کپ سے یوئیفا چیمپینز لیگ کر دیا گیا ہے۔

یوئیفاچیمپینز لیگ کا 65 واں ایڈیشن کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل ہوچکا ہے اور اٹلانٹا، پیرس سینٹ جرمین، لیپزگ، اٹلیٹک، بارسلونا، بائرن، مانچسٹر سٹی اور لیون کی ٹیمیں ٹاپ ایٹ رائونڈ میں پہنچ گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

ٹاپ ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ (آج) بدھ سے شروع ہوگا اور 15 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔

ٹورنامنٹ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ اٹلانٹا اور پیرس سینٹ جرمین کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرا کوارٹر فائنل میچ (کل) جمعرات کو 10لیپزگ اور اٹلیٹک کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرا کوارٹر فائنل میچ بارسلونا اور بائرن کی ٹیموں کے درمیان 14 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں مانچسٹر سٹی اور لیون کی ٹیمیں سیمی فائنل کے حصول کے لئے مد مقابل ہونگی اور یہ میچ 15 اگست کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ پہلا سیمی فائنل میچ 18 اگست جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 19 اگست کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے فاتح کا فیصلہ 23 اگست کو ہوگا۔
وقت اشاعت : 11/08/2020 - 12:20:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :