فرانس کی فیونا فیرو نے لیڈیز اوپن ٹینس چمپئن شپ جیت لی

منگل 11 اگست 2020 14:31

فرانس کی فیونا فیرو نے لیڈیز اوپن ٹینس چمپئن شپ جیت لی
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) فرانس کی فیونا فیرو نے لیڈیز اوپن ٹینس چمپئن شپ جیت لی، کورونا وائرس کے باعث پانچ ماہ بعد ڈبلیو ٹی اے ٹور کا یہ پہلا ایونٹ ہے۔کورونا وائرس کے باعث معطل ٹینس کی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئیں۔

(جاری ہے)

اٹلی میں پانچ ماہ بعد ڈبلیوٹی اے کا پہلا آفیشل ایونٹ منعقد کیا گیا۔لیڈیز اوپن کے فائنل میں فرانس کی 23 سالہ فیونا فیرو نے نمبر چار سیڈ ایسٹونیا کی انیٹ کونٹاویٹ کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ، دو اور سات، پانچ سے اپ سیٹ شکست دے کر کیریئر کا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا۔
وقت اشاعت : 11/08/2020 - 14:31:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :