پراگ کا اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل، سیمونا ہالیپ اور باربورا سٹرائیکووا کل ایکشن میں نظر آئیں گی

منگل 11 اگست 2020 16:54

پراگ کا اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل، سیمونا ہالیپ اور باربورا سٹرائیکووا کل ایکشن میں نظر آئیں گی
پراگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) رومانیہ کی نامور ٹینس سٹار سیمونا ہالیپ اور ان کی میزبان جوڑی دار باربورا سٹرائیکووا ڈبلیو ٹی اے پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں کل بدھ کو ایکشن میں نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

جمہوریہ چیک کے دارالحکومت میں ڈبلیو ٹی اے پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں کانٹے دار مقابلہ کا سلسلہ برقرار ہے۔ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں (آج) بدھ کو رومانیہ کی نامور ٹینس سٹار سیمونا ہالیپ اور ان کی میزبان جوڑی دار باربورہ سٹرائیکووا کا مقابلہ ویرونیکا کڈرمیٹووا اور اناستاسیا پائولیچنکووا پر مشتمل روسی جوڑی سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 11/08/2020 - 16:54:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :