ونڈہم اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں سے امریکہ میں شروع ہوگا

منگل 11 اگست 2020 16:56

ونڈہم اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں سے امریکہ میں شروع ہوگا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) ونڈہم اوپن گالف ٹورنامنٹ پرسوں جمعرات سے امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں گیرنز بورو کے مقام پر شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ ازمائی کریںگی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ 82 سال پہلے 1938ء میں گیرنز بورو کے نام سے پہلی مرتبہ معقد ہوا تھا۔

یہ ٹورنامنٹ عام طور پر اپریل یا مئی میں کھیلا جاتا تھا، لیکن 2003ء میں شیڈول کی تبدیلی کے بعد اب یہ سیزن کے اختتام پر کھیلا جاتا ہے۔ ٹورنامنٹ 70 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں میزبان گالفر جیمز ٹائری پوسٹن اپنے اعزاز کا دفاع کریںگی۔ ٹورنامنٹ کے لئے 64 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 11/08/2020 - 16:56:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :