یوم آزادی سائیکل ریس کل پشاور میں ہوگی

بدھ 12 اگست 2020 11:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی سائیکل ریس کل جمعرات کو ناردرن بائی پاس پشاور میں ہوگی جس کا افتتاح پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ریس کا انعقاد حکومت خیبر پختونخوا اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت کیا جائے گا۔

سائیکل ریس میں انفرادی ٹائم ٹرائل میں پشاور سمیت دیگر اضلاع کے کھلاڑی حصہ لیں گے اور ریس میں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو نقد انعامات اور اسناد دی جائیں گی۔ اختتامی تقریب کے موقع پر سرحد چیمبر آف کامرس خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز مہمان خصوصی ہوں گے جو کہ فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریںگے۔
وقت اشاعت : 12/08/2020 - 11:50:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :