جشن آزادی فٹ سال کے نمائشی میچز پرسوں کھیلے جائیں گے

بدھ 12 اگست 2020 11:50

جشن آزادی فٹ سال کے نمائشی میچز پرسوں کھیلے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی فٹ سال کے نمائشی میچز پرسوں جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر عدنان احمد ملک نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میچز کو منعقد کروانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

14 اگست کو جشن آزادی کے سلسلہ میں فٹ سال کے نمائشی میچز اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، کراچی، گلگت، مظفرآباد سمیت ضلعی سطح پر بھی کھیلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام متعلقہ صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نمائشی میچز منعقد کروانے کا مقصد جشن آزادی کے یوم کو شان و شوکت منانا ہے اور میچز کے اختتام پر انعامات بھی تقیسم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 12/08/2020 - 11:50:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :