جشن آزادی مرد اور خواتین کے تھرو بال کے نمائشی میچز کل ہوں گے

بدھ 12 اگست 2020 11:50

جشن آزادی مرد اور خواتین کے تھرو بال کے نمائشی میچز کل ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) اسلام آباد تھرو بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی مرد اور خواتین کے تھرو بال نمائشی میچز کل جمعرات کو اسلام آباد میں ہوںگے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد تھروبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری معین الدین نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اسلام آباد تھرو بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہر سال جشن آزادی کے موقع مردوں اور خواتین کے تھرو بال کے نمائشی میچز منعقد ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میچز میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 12/08/2020 - 11:50:29