نیوزی لینڈ موسم گرما میں مکمل بین الاقوامی کرکٹ کے لئے پر امید

بدھ 12 اگست 2020 11:57

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) نیوزی لینڈ کرکٹ رواں سال کے آخر میں کرکٹ کے پورے موسم گرما کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ 37 دن کے دوران ویسٹ انڈیز، پاکستان، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے خلاف میزبانی کے لئے تیار ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) کے چیف ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ کووڈ۔

19 کے وقفے کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ شروع کرنے کے لئے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے کھلاڑیوں کو بائیو محفوظ مقام پر رکھنے کے عمل سے اتفاق کرتے ہیں۔ وائٹ نے کہا کہ ہم ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کے لئے زبردست پیشرفت کر رہے ہیں۔ وائٹ نے مزید کہا کہ میں صرف ویسٹ انڈیز، پاکستان، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش سے دوروں کی تصدیق ہوگئی ہے لہذا ان چار بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کے ساتھ یہ 37 روزہ ہوم کرکٹ ہوگی۔

(جاری ہے)

موجودہ ایف ٹی پی کے مطابق، نیوزی لینڈ کو ویسٹ انڈیز اور پاکستان دونوں کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی، بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی جبکہ آسٹریلیا کی ایک مختصر سیریز کے لئے میزبانی کرنی ہے حالانکہ اب ان دوروں کی تشکیل میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ تاہم بورڈ کے پاس ایک اضافی ونڈو موجود ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اب خواتین کے عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کو دوبارہ ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا وائٹ نے تصدیق کی کہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد آسٹریلوی ویمن ٹیم کا مقابلہ کرنے کے لئے تسمن سمندر پار سفر کرنے والی پہلی خواتین ٹیم ہوگی۔ نیوزی لینڈ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کامیاب رہا ہے اور حال ہی میں ایک سنگ میل کو "کمیونٹی ٹرانسمیشن کے بغیر 100 دن" نشان زد کیا ہے۔
وقت اشاعت : 12/08/2020 - 11:57:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :